ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: سی برڈ منصوبہ سے بے گھر ہوئے خاندان کو اضافی معاوضہ ادا نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کی اشیاء ضبط 

کاروار: سی برڈ منصوبہ سے بے گھر ہوئے خاندان کو اضافی معاوضہ ادا نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کی اشیاء ضبط 

Sat, 01 Oct 2022 16:55:59    S.O. News Service

کاروار،یکم اکتوبر (ایس او نیوز) سی برڈ منصوبے کے لئے نجی ملکیت والی زمین سرکاری تحویل میں لینے کے بعد پوری طرح معاوضہ ادا نہ کرنے پر معاملہ عدالت میں پہنچا تھا جہاں سے اضافی معاوضہ ادا کرنے کا حکم صادر ہوا تھا ۔ مگر تحویل اراضی افسر کی حیثیت سے  اسسٹنٹ کمشنر نے  اس حکم کی تعمیل نہیں کی تو عدالت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی کار سمیت دفتری ساز و سامان کو ضبط کیا گیا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ آرگا کی شیلا ڈانڈیکر کی ایک ایکڑ زرعی زمین 1986 میں سی برڈ منصوبہ کے لئے تحویل میں لی گئی تھی ۔ خصوصی تحویل اراضی افسر نے اس کی قیمت کے بطور 21 لاکھ روپے ادا کیے تھے ۔  لیکن اس میں سے ٹیکس منہا کیے جانے پر معاملہ کاروار کے ایڈیشنل سول جج کی عدالت میں پہنچا جہاں سے متاثرہ خاندان کو 10.66 لاکھ روپے اضافی معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ۔ تاحال سرکاری طور پر اس کی ادائیگی عمل میں نہ آنے پر عدالت سے سرکاری املاک ضبط کرنے کا حکم سنایا جس پر عمل کرتے ہوئے عدالت کے اہلکاروں نے خصوصی تحویل اراضی کی پوزیشن رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی کار اور دفتری ساز وسامان کو ضبط کرنے کی  کارروائی انجام دی ۔


Share: